ہفتہ, دسمبر 6, 2025
انٹرٹینمنٹخلیل الرحمان قمر نے ہمایوں سعید کو بالی ووڈ خانز سے بہتر...

خلیل الرحمان قمر نے ہمایوں سعید کو بالی ووڈ خانز سے بہتر اداکار قرار دیدیا

معروف پاکستانی مصنف اور ڈائریکٹر خلیل الرحمان قمر نے ہمایوں سعید کے اداکاری کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمایوں سعید نے جو کام ”میرے پاس تم ہو ”میں کیا وہ بالی ووڈ کے تمام خانز سے کہیں بہتر تھا، وہ کبھی بھی ایسی پرفارمنس نہیں دے سکتے۔

ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے خلیل الرحمان قمر نے کہا کہ ہمایوں سعید ناصرف ایک کامیاب اداکار بلکہ ایک بڑے فلم پروڈیوسر بھی ہیں جو شائقین کو سنیما گھروں تک کھینچنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، حال ہی میں انکی فلم لوو گرو اور ڈرامے ”میں منٹو نہیں ہوں” بیحد کامیاب رہے ہیں۔

انہوں نے سپر سٹار ہمایوں سعید کی اداکاری کو سراہتے ہوئے انکا موازنہ بالی ووڈ کے مشہور خانز سے کردیا۔

انہوں نے اداکار عدنان صدیقی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ میں عدنان صدیقی کا بہت بڑا فین نہیں تھا مگر میرے پاس تم ہو کیلئے مجھے ایک ایسا شخص چاہیے تھا جو ارب پتی لگے اور وہ صرف عدنان صدیقی ہی ہو سکتے تھے، جب وہ اسکرین پر آئے تو سب کو لگا کہ یہ واقعی ایک امیر اور طاقتور آدمی ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!