ہفتہ, دسمبر 6, 2025
پاکستاناے این ایف کی کارروائیاں، 5 من سے زائد منشیات برآمد، 2...

اے این ایف کی کارروائیاں، 5 من سے زائد منشیات برآمد، 2 ملزمان گرفتار

اے این ایف نے 3 کارروائیوں میں 2 کروڑ 95 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 209.83 کلوگرام منشیات برآمد کر کے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق رنگ روڈ پشاور پر یونیورسٹی کے قریب ایک کارروائی کے دوران ایک ملزم کے قبضے سے 230گرام وزنی 350ایکسٹیسی گولیاں برآمد ہوئیں، گرفتار شخص نے ابتدائی تفتیش میں اعتراف کیا کہ وہ تعلیمی اداروں کے طلبہ کو منشیات فروخت کرتا تھا۔

ترجمان کے مطابق حضرو ٹول پلازہ اٹک کے قریب موٹر سائیکل سوار ملزم سے 9.6 کلوگرام چرس برآمد کی گئی، جبکہ نوکنڈی ضلع چاغی میں بڑی کارروائی کے دوران 200 کلوگرام افیون ضبط کی گئی۔

ترجمان کے مطابق تمام گرفتار ملزمان کیخلاف انسدادِ منشیات ایکٹ 1997کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں ۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!