خرطوم: سوڈان کی متعدد ریاستوں میں شدید بارشوں سے ہلاکتوں کی تعداد 53 تک پہنچ گئی ہے۔
سوڈان کی وزارت صحت کے مطابق مجموعی طور پر 208 افراد زخمی ہوئے، جن میں 53 ہلاکتیں ہوئیں اور 9ہزار7 سو 77 خاندان متاثر ہوئے۔
بیان میں کہا گیا کہ بارشوں سے نو ریاستیں متاثر ہوئیں، 2 ہزارسے زائد گھر مکمل جبکہ 4 ہزار سے زیادہ جزوی طور پر تباہ ہوئے۔
اس دوران آلودہ پانی سے اسہال کے 25 نئے کیسز ریکارڈ کیے گئے، جس سے کیسلا، خرطوم اور گیزیرہ سمیت تین ریاستوں میں کل کیسز کی تعداد 192 ہوگئی۔
