ہفتہ, جنوری 25, 2025
تازہ ترینپیرس اولمپکس میں چینی اختراعات پر مبنی مصنوعات توجہ کا مرکز

پیرس اولمپکس میں چینی اختراعات پر مبنی مصنوعات توجہ کا مرکز

گوانگ ژو: پیرس المپکس اختتام کے قریب آتے ہی اپنی روشن آنکھوں اورپر جوش مسکراہٹ کیساتھ  اولمپک فریجس میسکاٹس نے مقبولیت حاصل کی ہے۔

اولمپکس سے پہلے صرف چند لوگوں کو معلوم تھا کہ فریجز کے کچھ ابتدائی پروٹو ٹائپس نے حتمی ورژن سے پہلے متعدد بار چین کا دورہ کیا تھا۔

پیرس اولمپکس آرگنائزنگ کمیٹی کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ 80 فیصد فریجز چین میں تیار کیے جاتے ہیں۔چھوانژو نانیانگ آرٹس اینڈ کرافٹس کمپنی لمیٹڈ اس ایونٹ کے لئے میسکاٹس تیار کرنے والا ایک کمیشنڈ کارخانہ  ہے۔

کمپنی کے سینئر سیلز مینیجر جیانگ لین گیان نے کہا کہ فریجز  کھڑے ہونے کی اپنی منفرد پوزیشن کے لئے جانا جاتا ہے، اس کی پتلی ٹانگیں ایک بڑے جسم کو سہارا دیتی ہیں ، جس سے یہ تیاری  کے عمل میں ایک چیلنجنگ ڈیزائن بن جاتا ہے۔

متعدد آزمائشوں اور بہتریوں کے بعد نمونے نے اولمپکس کے آغاز سے پہلے نو ماہ کی مدت میں چین اور فرانس کے درمیان چھ  دورے کیے۔ نان یانگ آرٹس اینڈ کرافٹس کو سات قسم کے ریزن مجسمے اور دو قسم کی چابی چینز تیار کرنے کا کام سونپا گیا تھا ، جو مختلف سائز اور ڈیزائنوں پر مشتمل تھے اور ان کی کل مقدار2 لاکھ پیسز کی ہے۔

آرام دہ سپورٹس ویئر کھلاڑیوں کو بہترین نتائج حاصل کرنے کے لئے درکار مدد فراہم کرتا ہے۔چین کے اسپورٹس ویئر برانڈ پیک نے کھلاڑیوں کے لئے اسپورٹس ویئر اور سوٹ پیش کرنے کے لئے 11 ممالک کی اولمپک کمیٹیوں کے ساتھ تعاون کیا۔

شِنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!