لاہور: جسٹس عالیہ نیلم نے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔تفصیلات کے مطابق گورنر ہاؤس لاہور میں منعقدہ پروقار تقریب کے دوران گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے جسٹس عالیہ نیلم سے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے عہدے کا حلف لے لیا۔
تقریب میں وزیراعلی پنجاب مریم نواز، جسٹس شجاعت علی خان، وفاقی وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ، ہائیکورٹ کے موجودہ و سابق ججز،رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ، لاء افسران و انتظامی افسران نے شرکت کی۔
گورنرسلیم حیدر اور وزیراعلی مریم نواز نے جسٹس عالیہ نیلم کو چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھانے پر مبارک باد پیش کی۔حلف برداری کے بعد لاہور ہائیکورٹ پہنچنے پر پولیس دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔
