جمعہ, اپریل 18, 2025
بیلٹ اینڈ روڈ+سی پیکبیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو سے ٹرینیڈاڈ اور ٹوباگو کے لئے ترقی...

بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو سے ٹرینیڈاڈ اور ٹوباگو کے لئے ترقی کے مواقع فراہم ہوئے، عہدیدار

ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو کی دوسری بڑی بندرگاہ پوائنٹ لساس میں واقع فونیکس پارک انڈسٹریل اسٹیٹ میں عمارتوں کا منظر۔(شِنہوا)

پورٹ آف اسپین (شِنہوا) قومی ادارہ برائے فروغ سرمایہ کاری انویسٹ ٹی ٹی کے صدر سیکو ایلین کا کہنا ہے کہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو نے ٹرینیڈاڈ اور ٹوباگو کو ترقی کے بے پناہ مواقع اور قابل قدرتجربات مہیا کئے ہیں۔

شِنہوا کے ساتھ ایک انٹرویو میں ایلین نے کہا کہ ٹرینیڈاڈ اور ٹوباگو ان اولین کیریبین ممالک میں شامل تھا جنہوں نے اس اقدام کو مشترکہ طور پر آگے بڑھانے کے لئے  چین کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے تھے۔ایک چھوٹی جزیرنما ترقی پذیر ریاست کے طور پر ملک بہت سی اشیاء اور خدمات کے لئے بین الاقوامی تجارت اور سرمایہ کاری پر انحصار کرتا ہے۔

کیریبین قوم چین کے ساتھ اپنی اقتصادی شراکت داری کو گہرا کرنے، بڑے پیمانے پر تجارت اور سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لئے کام کر رہی ہے۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ اس میں شرکت محض اچھے اقدام کے لئے نہیں ہے بلکہ یہ ایک اہم اقتصادی ترقیاتی حکمت عملی بھی ہے۔

ایلین اس اقدام کو اپنے ملک کی ترقی کے ایک اہم محرک کے طور پر دیکھتے ہیں کیونکہ یہ بیرون ملک مزید چینی کاروباری اداروں کو ملک میں عملی موجودگی، ملازمتیں پیدا کرنے اور مقامی اقتصادی سرگرمیوں کے فروغ  کی ترغیب دیتا ہے ۔

انہوں نے کہاہم بیلٹ اینڈ روڈ فریم ورک کے تحت اپنی موجودگی بڑھانے کے منتظر ہیں۔

بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کے اہم منصوبوں میں سے ایک فونیکس پارک انڈسٹریل اسٹیٹ ہے، ایلین کے مطابق یہ ماحول دوست صنعتی پارک کیریبین میں ایک پیداواری مرکز کے طور پر ملک کے کردار کو بڑھانے اور اقتصادی تنوع کی سمت قومی کوششوں میں مدد کے لئے قائم کیا گیا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!