چین کے شمال مشرقی صوبے لیاؤننگ کے شہر دالیان کی بندرگاہ کے ٹرمینل پر برآمدی گاڑیاں کھڑی ہیں۔(شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا)چین کی وزارت تجارت نے چین اور امریکہ کے درمیان منصفانہ بات چیت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کے دباؤ اور دھمکیوں سے جاری تجارتی تنازع حل نہیں ہوگا۔
چینی وزارت تجارت کی ترجمان حہ یانگ چھیان نے ایک پریس بریفنگ میں کہا کہ اگرچہ چین مذاکرات کے لئے تیار ہے لیکن کوئی بھی بات چیت باہمی احترام پر مبنی اور مساوی بنیادوں پر ہونی چاہئے۔
ترجمان نے کہا کہ اگر امریکہ تجارتی جنگ چھیڑنے پر تلا ہوا ہے تو چین آخری دم تک لڑے گا۔
ترجمان نےکہا کہ چین پر دباؤ ڈالنا، دھمکیاں دینا اور بلیک میلنگ درست طریقہ نہیں ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ دونوں ممالک ایک دوسرے سے ملیں گے اور باہمی احترام، پرامن بقائے باہمی اور باہمی تعاون کے اصولوں کے مطابق بات چیت اور مشاورت کے ذریعے اختلافات کو حل کرنے کے لئے کام کریں گے۔
اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ تجارتی جنگ میں کوئی فاتح نہیں ہوتا اور تحفظ پسندی کا کوئی فائدہ نہیں، ترجمان نے کہا کہ چین زیادہ سے زیادہ دباؤ اور غنڈہ گردی کے امریکی ہتھکنڈے کو کبھی قبول نہیں کرے گا اور اپنے جائز حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لئے ٹھوس اور موثر اقدامات کرے گا۔
ترجمان نے کہا کہ امریکہ کے نام نہاد اضافی محصولات کے خلاف امریکہ اور بین الاقوامی برادری کی طرف سے وسیع پیمانے پر مخالفت کے بعد چین امریکہ پر زور دیتا ہے کہ وہ ان یکطرفہ محصولات کے اقدامات کو جلد از جلد ختم کرے۔
ترجمان نے امریکہ پر زور دیا کہ وہ اپنے گمراہ کن اقدامات کو درست کرے اور بات چیت اور مشاورت کے لئے سازگار ماحول پیدا کرنے میں مدد کرے۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link