چین کے جنوب مغربی صوبے یون نان میں چین-لاؤس ریلوے ٹرین میں سوار ہونے والی 5کروڑ ویں مسافر سن یی وے (درمیان میں) چائنہ-لاؤس ریلوے کے یوشی ریلوے سٹیشن پر اپنے والدین کے ساتھ سیلفی لے رہی ہے-(شِنہوا)
وینتیان(شِنہوا)چین-لاؤس ریلوے اپنی سہولت، کفایت شعاری اور رفتار کی بدولت لاؤ کے آنے والے نئے سال کے جشن کے لئے گھروں کو واپس آنے والے مقامی افراد اور سرفہرست پرکشش مقامات کی سیر کرنے والے سیاحوں کے لئے نقل و حمل کا ترجیحی ذریعہ بن گیا ہے۔
بنیادی طور پر وانگ وینگ سے تعلق رکھنے اور اب وینتیان میں تعلیم اور کام کرنے والے خامی نے شِنہوا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میں اور میرے دوست بہت خوش قسمت ہیں کہ چین-لاؤس ریلوے نے لاؤ کے دارالحکومت وینتیان میں ہمارے آنے سے پہلے ہی کام کرنا شروع کر دیا تھا۔ اس سے کالج جانے اور گھر واپس لوٹنے کا ہمارا سفر پہلے کے مقابلے میں بہت آسان ہوگیا ہے۔
سیاحوں کے لئے بھی چین-لاؤس ریلوے ایک مقبول انتخاب ہے، جو سفر کرنے اور مختلف سیاحتی مقامات تک جانے کے لئے ایک آرام دہ سفر فراہم کرتا ہے۔
لاؤس-چائنہ ریلوے کمپنی لمیٹڈ (ایل سی آر سی) تعطیلات کے دوران مسافروں کی بڑھتی ہوئی تعداد کو سہولت فراہم کرنے کے لئے 11 سے 20 اپریل تک اضافی ٹرین چلائے گی۔ مزید برآں مسافر اس مدت کے دوران سفر کے لئے 7 دن پہلے تک ٹکٹ خرید سکتے ہیں۔
لاؤ کا نیا سال لاؤ کے کیلنڈر کا سب سے اہم تہوار ہے۔ اس سال کی تعطیلات 14 اپریل سے 16 اپریل تک منائی جائیں گی۔
چین-لاؤس ریلوے چین کے جنوب مغربی صوبہ یون نان میں کونمنگ کو وینتیان سے ملاتی ہے۔ 1035 کلومیٹر طویل ریلوے کا 3 دسمبر 2021 کو آغاز ہواتھا، یہ اعلیٰ معیار کے بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کا ایک تاریخی منصوبہ ہے۔
