جمعہ, اپریل 18, 2025
انٹرنیشنلبات چیت اور روابط سے چین۔ آسیان تعلقات مضبوط ہوں گے، ملائیشین...

بات چیت اور روابط سے چین۔ آسیان تعلقات مضبوط ہوں گے، ملائیشین سیاسی مبصر

چین کے جنوبی گوانگ شی ژوانگ خود مختار علاقے کے شہر نان نِنگ میں 21 ویں چین-آسیان ایکسپو کے مرکزی مقام نان نِنگ بین الاقوامی کنونشن اور نمائشی مرکز کا منظر-(شِنہوا)

کوالالمپور(شِنہوا)ملائیشیا کے ایک سیاسی مبصر نے کہا ہے کہ چین اور جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی تنظیم (آسیان) کے سرکاری عہدیداروں، ماہرین تعلیم اور میڈیا کے پیشہ ور افراد کے درمیان کھلے مکالمے اور موثر روابط سے مفادات کو ہم آہنگ کرنے اور باہمی فائدہ مند طریقوں سے مل کر آگے بڑھنے کے مواقع فراہم ہوں گے۔

سینٹر آف ریجنل سٹریٹجک سٹڈیز (سی آر او ایس ایس) کے ڈپٹی چیئرمین تان کار ہِنگ نے کہا کہ عالمی جنوب کے نکتہ نظر اور حقائق کی عکاسی کرنے والے عالمی نظام کی بڑھتی ہوئی تقسیم کے موجودہ پس منظر میں ایک زیادہ متوازن بیانیہ تیار کرنے کے لئے مل کر کام کرنا چین اور آسیان گروپ دونوں کو فائدہ پہنچائے گا۔

انہوں نے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا کہ یہ ضروری ہے کہ ہم زیادہ متوازن بیانیہ تیار کرنے کے لئے مل کر کام کریں جو عالمی جنوب کے نکتہ نظر اور حقائق کی عکاسی کرتا ہو۔

تان کار ہِنگ نے بتایا کہ آسیان کی زیادہ تر ریاستوں کے ذہنوں میں چین کے لئے بڑی حد تک مثبت رائے ہے اور لوگوں کے درمیان اچھے تعلقات ہیں۔ دونوں فریق اقتصادی تعاون کو تعلقات کا ایک اہم مرکز سمجھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آسیان کے کئی ممالک میں چین کو نہ صرف ایک عالمی طاقت بلکہ ایک قریبی ہمسایہ کے طور پر بھی دیکھا جاتا ہے جس کے مضبوط تاریخی، ثقافتی اور اقتصادی تعلقات ہیں۔ مزید برآں چین کے نکتہ نظر کوعموماً عملی طور پر دیکھا جاتا ہے جس میں اقتصادی تعاون اور داخلی معاملات میں عدم مداخلت پر توجہ مرکوز کی جاتی ہے۔

ملائشیا کے انسٹی ٹیوٹ آف سٹریٹجک اینڈ انٹرنیشنل سٹڈیز میں فارن پالیسی اینڈ سکیورٹی سٹڈیز کی محقق اینجلین تان نے کہا کہ چین اور آسیان ممالک کے درمیان باہمی اعتماد قائم کرنے کے لئے  روابط کو مزید بڑھایا جانا چاہئے۔

انہوں نے کہاکہ ملائیشیا کے لوگ متنوع تعلقات کو آگے بڑھانے کے خواہاں ہیں جس سے عالمی جنوب کے قریب آنے کی ہماری کوششوں کی عکاسی ہوتی ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!