جمعہ, اپریل 18, 2025
تازہ ترینامریکی محصولات کی پالیسی سے نمٹنے کے لیے عالمی جنوبی ممالک کا...

امریکی محصولات کی پالیسی سے نمٹنے کے لیے عالمی جنوبی ممالک کا باہمی تعاون ناگزیر ہے۔ افریقی ماہر

امریکہ کی تحفظ پسندی پر مبنی ٹیرف پالیسیوں کے تناظر میں ایک افریقی ماہر نے ترقی پذیر ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ  ایک دوسرے کے ساتھ معاشی تعلقات کو زیادہ مضبوط بناتے ہوئے امریکی منڈی پر اپنے انحصار کو کم سے کم کر دیں۔

ساؤنڈ بائٹ (انگریزی): ڈینس منینی موانیکی، ایگزیکٹو ڈائریکٹر، چائنہ افریقہ سینٹر، افریقہ پالیسی انسٹی ٹیوٹ، کینیا

’’یقینی طور پر محصولات اس بات کی واضح علامت ہیں کہ تجارتی شعبہ اور خاص طور پر عالمی تجارت تبدیل ہو رہی ہے۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اب ممالک کو ایک دوسرے کے قریب آنے کی ضرورت ہے۔ اب ممالک کو یہ دیکھنا ہوگا  کہ امریکی منڈی پر انحصار کو کم کرنے کے لئے وہ کس انداز میں ایک دوسرے کے ساتھ شراکت داری اور  تجارت کر سکتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ  وہ عالمی منڈی کے کھلے پن کو بھی فروغ دیں تاکہ کسی مخصوص منڈی یا علاقے پر ہی انحصار نہ رہے۔

 اور یہی وجہ ہے کہ ہم میں سے اکثر دنیا کے جنوبی خطے کے ممالک کے درمیان تعاون کو آگے بڑھانے کے اہم حامی ہیں۔ کیونکہ یہی وہ ممالک ہیں جو ایک جیسے خیالات رکھتے ہیں۔ ان ممالک کو  ایک جیسے مسائل کا سامنا ہے۔ انہیں درپیش  چیلنجز میں بھی یکسانیت ہے۔ اس لئے جب یہ ممالک تعاون اور یکجہتی کی طاقت کو مل کر بروئے کار لائیں گے  تو  اسی صورت وہ اس قابل ہو سکتے ہیں کہ ان چیلنجز کا مقابلہ کریں۔ اس طرح وہ یہ بات بھی یقینی بنا سکتے ہیں کہ مصنوعات کی عالمی سپلائی چین متاثر نہ ہونے پائے۔

ممالک کو اب انحصار کے مسئلے پر دوبارہ غور کرنا ہوگا۔ انہیں اس امر کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے کہ وہ ان منڈیوں کے کھلے پن کو فروغ دیں تاکہ ان کی اپنی بیشتر مصنوعات کو مختلف جگہوں تک رسائی مل  سکے۔ عالمی جنوب ایک ایسی اہم منڈی ہے جو نا صرف  کینیا بلکہ دیگر بڑے افریقی ممالک کے لئے بھی فائدہ مند ثابت ہو گی۔‘‘

نیروبی سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!