لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کی لاہور جلسے کی اجازت کیلئے درخواست کا تحریری حکم جاری کردیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے پی ٹی آئی کی لاہور جلسے کی اجازت کیلئے درخواست پر گزشتہ روز کی سماعت کا تحریری حکم جاری کردیا ہے۔
تحریری حکم میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی نے 27 اگست کو لاہور میں جلسے کی اجازت کی درخواست دی ہے، درخواست میں ڈپٹی کمشنر کو جلسے کا مقام تعین کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔
عدالتی حکم میں ڈپٹی کمشنر لاہور کو27 اگست کو جلسے کی اجازت کی درخواست پر فیصلہ کر کے آگاہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ درخواست پر مزید سماعت 16 اگست کو کی جائے گی۔
![](https://internews.pk/wp-content/uploads/2024/06/Inter-Logo-1-Copy-150x150.jpg)