بیجنگ: چین نے یورپی یونین کی جانب سے چینی الیکٹرک گاڑیوں ( ای ویز) کی درآمدات پر اضافی محصولات کے نفاذ کو عالمی تجارتی تنظیم ( ڈبلیو ٹی او) میں چیلنج کردیا ہے۔
وزارت تجارت نے ایک بیان میں کہا کہ چین نے اس صنعت کے ترقیاتی حقوق ومفادات اور ماحول دوست تبدیلی کے لیے بین الاقوامی تعاون کے تحفظ کے لیے الیکٹرک گاڑیوں پر یورپی یونین کے عارضی جوابی اقدامات کے خلاف ڈبلیو ٹی او کے تنازعات کے حل کے میکنزم میں اپیل دائر کی ہے۔
وزارت نے کہا کہ یورپی یونین کے اس ابتدائی فیصلے میں حقائق اور قانونی بنیاد کو نظر انداز کیا گیا ہے، جو ڈبلیو ٹی او کے قوانین کی سنگین خلاف ورزی کے ساتھ ساتھ اس سے موسمی تبدیلی کے خلاف عالمی کوششوں کو نقصان پہنچے گا۔
وزارت نے کہا کہ چین نے یورپی یونین پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے اس غلط اقدام کو فوری طور پر واپس لے اوردوطرفہ اقتصادی اور تجارتی تعاون کے ساتھ ساتھ ای وی صنعت کی سپلائی چین کے استحکام کے لیے مل کر کام کرے۔
رواں سال جولائی کے اوائل میں، یورپی کمیشن نے بیٹری الیکٹرک وہیکل (بی ای وی) بنانے والی چینی کمپنیوں پر 37.6 فیصد تک عارضی اضافی محصولات عائد کیے تھے۔
![](https://internews.pk/wp-content/uploads/2024/06/Xinhua-new-Logo-2021-150x150.png)