منگل, جنوری 14, 2025
تازہ ترینعمر ایوب نے 2024ء کو الیکشن کا سال قرار دے دیا

عمر ایوب نے 2024ء کو الیکشن کا سال قرار دے دیا

لاہور: قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے 2024ء کو الیکشن کا سال قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اداروں کو اپنے دائرہ کار میں رہنا چاہئے، فوج، ایف سی،انٹلیجنس ایجنسیز ریاست کی ملازم ہیں، بانی پی ٹی آئی 9 مئی کی سی سی ٹی وی فوٹیجز کیلئے کیس کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق اے ٹی سی لاہور کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنماء پی ٹی آئی عمر ایوب نے کہا کہ ہماری کسی سے کوئی ڈیل نہیں چل رہی ہے فوج، ایف سی اور انٹیلی جنس ایجنسیز ریاست کی ملازم ہیں، اداروں کو اپنے اپنے دائرہ میں رہنا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ سیاستدان آئین کے مطابق سیاست کریں، بانی پی ٹی آئی کا پیغام ہے (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی عوام اور فوج کے درمیان خلا بنا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو موجودہ بھنور سے مضبوط وزیر اعظم ہی نکال سکتا ہے، فارم 47 کی حکومت کچھ نہیں کر سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 9 مئی واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے لائی جائیں، بانی پی ٹی آئی سی سی ٹی وی فوٹیج کیلئے کیس کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ الیکشن کا سال ہے الیکشن کمیشن کو آزاد ہونا چاہئے، جس شخص کی تنخواہ 20 یا 25 ہزار روپے ہے وہ کیسے گزارا کرے؟۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں