بیجنگ: چین میں رواں سال کی پہلی ششماہی کے دوران سفر سے متعلق خدمات کی تجارت میں زبردست اضافے کی وجہ سے خدمات کے شعبے نے تیز رفتار ترقی کی۔
وزارت تجارت کے مطابق، ملک کی خدمات کے شعبے میں تجارت کا حجم گزشتہ سال کے مقابلے میں 14 فیصد اضافے کے ساتھ جنوری سے جون کے درمیان تقریباً 36کھرب یوآن(503ارب60کروڑ ڈالر) رہا۔
خدمات کی برآمدات کا حجم 10.7 فیصد اضافے کے ساتھ تقریباً15کھرب یوآن جبکہ درآمدات 16.4 فیصد اضافے سے 21کھرب یوآن رہیں اس طرح 662 ارب90کروڑ یوآن کا تجارتی خسارہ ہوا۔
سفر سے متعلق خدمات کا تجارتی حجم 47.7 فیصد اضافے سے 961ارب70کروڑ یوآن جبکہ 3.7 فیصد اضافے سے علمی خدمات کا حجم 14 کھرب یوآن سے زیادہ رہا۔