پشاور: پشاور میں دہشت گردوں کیخلاف سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں3 دہشت گرد ہلاک جبکہ 2 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں شرپسند عناصر کیخلاف آپریشن کے دوران 3 دہشت گرد ہلاک جبکہ 2 اہلکار زخمی ہوگئے۔
پشاور پولیس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آپریشن پشاور کے مضافاتی علاقے متنی حسن خیل میں کیا جا رہا ہے، آپریشن میں سی ٹی ڈی اور دیگر قانون نافذ کرنیوالے ادارے حصہ لے رہے ہیں، اب تک آپریشن میں 3دہشت گرد مارے جاچکے ہیں جبکہ 2پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔بیان کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف آپریشن تاحال جاری ہے۔