جمعہ, اپریل 18, 2025
انٹرنیشنلیوکرین میں کسی بھی غیر ملکی فوج کی موجودگی روس کے لئے...

یوکرین میں کسی بھی غیر ملکی فوج کی موجودگی روس کے لئے خطرہ ہے، ترجمان

روس، ماسکو میں روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریہ زخارووا ہفتہ وار بریفنگ دے رہی ہیں۔ (شِنہوا)

ماسکو (شِنہوا) روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریہ زخارووا نے کہا ہے کہ یوکرین میں کسی بھی غیر ملکی فوجی کی موجودگی کو روس کے لئے خطرے کے طور پر دیکھا جائے گا۔

زخارووا نے ایک پریس بریفنگ میں کہا کہ روسی فیڈریشن ، یوکرین میں کسی بھی غیر ملکی فوج کی موجودگی،پرچم، علامت یا اعلان کردہ مینڈیٹ سے قطع نظر اسے اپنے ملک کی سلامتی کے لئے خطرہ تصور کرے گی۔

انہوں نے خبردار کیا کہ اس طرح کی فوجی موجودگی سے نہ صرف روس اور نیٹو کے اس طرح کے مشن میں شامل ارکان بلکہ پورے اتحاد کے درمیان براہ راست تصادم کا خدشہ ہے۔

فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے 27 مارچ کو پیرس میں ایک سربراہ اجلاس میں یوکرین کی حمایت سے متعلق متعدد اقدامات کا اعلان کرتے ہوئے تجویز دی تھی کہ اگر روس کے ساتھ امن معاہدہ طے ہوجاتا ہے تو یورپی یونین کے چند رکن ممالک کی ضامن فوج یوکرین میں اسٹریٹجک مقامات پر تعینات کی جاسکتی ہے۔

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کا کہنا ہے کہ یوکرین میں یورپی فوجیوں کی ممکنہ تعیناتی روس کے لئے خطرہ ہوگی اور ماسکو اس معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!