جمعہ, مارچ 21, 2025
انٹرنیشنلیوکرین کا روس کے 27 جنگی ڈرونز کو مار گرانےکا دعویٰ

یوکرین کا روس کے 27 جنگی ڈرونز کو مار گرانےکا دعویٰ

کیف: یوکرین کی افواج نے گزشتہ رات  ملک  پر حملہ آور ہونے والے روس کے تمام 27 جنگی ڈرونز کو مار گرانےکا دعویٰ کیا ہے۔

یوکرین کی فضائیہ کی جانب سے  سوشل میڈیا  پر جاری بیان کے مطابق شاہد-136 اور شاہد 131ڈرونز کو ملک کے شمالی، وسطی، جنوبی اور مشرقی سات علاقوں میں مارگرایا گیا۔

کیف کی علاقائی فوجی انتظامیہ نے کہا کہ فضائی دفاعی نظام کیف کے علاقے میں  فعال تھا تاہم اس علاقے میں کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔

علاقائی گورنر سرگی لائساک نے بتایا کہ وسطی دنیپروپیٹروسک علاقے میں دو ڈرون تباہ ہونے سے بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!