اسلام آباد: پنجاب حکومت نے عمران کیخلاف سانحہ 9مئی مقدمات کی تفتیش کیلئے نئی جے آئی ٹی ٹیم بنانے کا فیصلہ کرلیا۔تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کیخلاف سانحہ 9مئی کے 12مقدمات کی تفتیش کیلئے نئی جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔
پولیس کی جانب سے محکمہ داخلہ پنجاب کو بھجوائی گئی سفارشات میں جے آئی ٹی ٹیم میں شامل 3 ایس پیز تبدیل کرنے کہا گیا ہے، ایس پی زنیراحمد چیمہ ایس پی ہیڈ کوارٹرزلاہورتعینات ہیں، ایس پی سی آراو رضا تنویرضلع گوجرانوالہ میں تعینات ہیں جبکہ،ایس پی انویسٹی گیشن کینٹ لاہور ارسلان زاہد ملتان تعینات ہوگئے ہیں۔
کمیٹی میں دو نئے ممبران کی تعیناتی کی سفارش کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں اس بارے درخواست بھی دائرکی جاچکی ہے۔
