پشاور: پشاور میں رواں سال اب تک بچوں سے زیادتی کے الزام میں 44 جبکہ قتل کے 49 ملزمان گرفتار کرلئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق پولیس کی جانب سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں سال پشاور میں اب تک بچوں سے زیادتی کے 17 کیسز درج ہوئے ہیں جن میں نامزد 44 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے، اسی طرح رواں سال اب تک 19 بچے قتل اور 42 زخمی ہوئے ہیں،بچوں کے قتل کے درج 15 کیسز میں نامزد55 ملزمان میں سے 49کو گرفتارکیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق بچوں کے اقدامِ قتل کے 40 مقدمات درج ہوئے جن میں نامزد63 ملزمان میں سے 45 گرفتار ہوئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق پشاور میں رواں برس 17 بچے اغواء ہوئے، جن کے اغواء میں ملوث 36 نامزد ملزمان میں سے 20 کو گرفتار کیا گیا ہے۔
