جمعہ, مارچ 21, 2025
تازہ ترینوزیر داخلہ کی سعودی سفیر سے ملاقات، پیشہ ور بھکاریوں کیخلاف کارروائی...

وزیر داخلہ کی سعودی سفیر سے ملاقات، پیشہ ور بھکاریوں کیخلاف کارروائی کی یقین دہانی

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سعودی سفیر کو سعودیہ جانیوالے پیشہ ور بھکاریوں کیخلاف بھرپور کارروائی کی یقین دہانی کراتے ہوئے ایف آئی اے کو بھکاریوں کو سعودیہ بھجوانے میں ملوث مافیا کیخلاف کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ڈپلومیٹک انکلیو میں سعودی سفارتخانے کا دورہ کیا جہاں سعودی سفیر نواف بن سعید احمد المالکی نے ان کا خیر مقدم کیا۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، پاک سعودیہ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر داخلہ نے سعودی عرب جانیوالے پیشہ وارانہ بھکاریوں کیخلاف بھرپور کارروائی کی یقین دہانی کرائی اور ایف آئی اے کو بھکاریوں کو سعودیہ بھجوانے میں ملوث مافیا کے خلاف ملک بھر میں کریک ڈاؤن کا حکم دیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ مافیا پاکستان کے امیج کو خراب کر رہا ہے، سعودی عرب ہمارے لئے بے پناہ عقیدت و احترام کا محور ہے، سعودی عرب نے ہمیشہ مشکل میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا ہے۔اس موقع پر سعودی سفیر نواف بن سعید احمد المالکی کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ بھائیوں جیسے تعلقات ہیں۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!