ہفتہ, جنوری 25, 2025
تازہ ترینجشن آزادی، پی آئی اے کا مسافروں کو ٹکٹس پر14فیصد رعایت دینے...

جشن آزادی، پی آئی اے کا مسافروں کو ٹکٹس پر14فیصد رعایت دینے کا اعلان

اسلام آباد: جشن آزادی کے موقع پر پی آئی اے نے مسافروں کو ٹکٹس پر 14 فیصد رعایت دینے کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق جشن آزادی کے موقع پر پی آئی اے نے مسافروں کیلئے خصوصی رعایتی پیکیج کا اعلان کیا ہے۔

ترجمان کے مطابق جشن آزادی پر قومی ایئر لائنز نے اندرون ملک فضائی سفر پر 14 فیصد رعایت کا اعلان کیا ہے، مسافر فوری رعایتی کرائے کے ٹکٹ خرید سکتے ہیں جو 14 اگست تک سفر کیلئے موزوں ہوں گے۔

اس کے علاوہ پی آئی اے نے ٹورنٹو سے پاکستان کیلئے بھی فضائی ٹکس پر14 فیصد رعایت کا اعلان کیا ہے،14 اگست تک خریدے گئے ٹکٹس پر 14 نومبر تک سفر کیا جا سکے گا۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!