ہفتہ, جنوری 25, 2025
انٹرنیشنلمقبوضہ کشمیر، نامعلوم افراد کا حملہ ، 4بھارتی فوجی ہلاک،6 زخمی

مقبوضہ کشمیر، نامعلوم افراد کا حملہ ، 4بھارتی فوجی ہلاک،6 زخمی

سرینگر: مقبوضہ کشمیر میں نامعلوم افراد کے حملے کے نتیجے میں 4فوجی ہلاک ، 6 زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع کٹھوعہ میں نامعلوم افراد نے بھارتی فوج کی گاڑی کو دستی بموں اور فائرنگ کا نشانہ بنا دیا جس کے نتیجے میں 4 بھارتی فوجی ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے۔

واقعے کے بعد زخمی فوجیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں دو فوجیوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ بھارتی سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں نامعلوم افراد کی تلاش کیلئے سر چ آپریشن شروع کردیا ہے۔دوسری جانب ضلع کلگام میں بھارتی فوج نے تلاشی کی آڑ میں سرچ آپریشن کیا اور متعدد کشمیری جوانوں کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد کئی کو حراست میں لے لیا۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!