منگل, جنوری 14, 2025
بیلٹ اینڈ روڈ+سی پیکسی پیک کے تحت سُکی کناری پن بجلی منصوبہ مکمل ہو گیا

سی پیک کے تحت سُکی کناری پن بجلی منصوبہ مکمل ہو گیا

اسلا م آ باد: چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت سُکی کناری پن بجلی منصوبہ مکمل ہوگیا ہے۔ اس منصوبے سے قومی گرڈمیں 844 میگاواٹ بجلی شامل ہو گی۔ چائنہ انرجی انٹرنیشنل گروپ لمیٹڈ پاکستان برانچ کے مینجنگ ڈائریکٹر وانگ ہوئی ہوا  نے منگل کے روز میڈ یا  سے خصوصی گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ سال 2013 میں تعمیر کے آغاز کے بعد سے سی پیک نے نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سی پیک  کے فریم ورک کے تحت منصوبوں میں 1.9 ارب ڈالر مالیت کا 884 میگاواٹ سُکی کناری ہائیڈرو پاور پراجیکٹ مکمل ہو چکا ہے۔

وانگ ہوئی ہوا  نے کہا کہ انرجی چائنہ پاکستان میں مزید سرمایہ کاری کرنے کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہی ہے۔ انہوں  نے کہا کہ یہ منصوبہ پاکستان کی توانائی کے تحفظ اور اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کرتا ہے اور جیسے ہی ہم منصوبے کے اس اہم حصے کا افتتاح کرتے ہیں، ہم ان مشترکہ کوششوں کا بھی جشن مناتے ہیں جو ہمیں اس مقام تک لائی ہیں۔

وانگ ہوئی ہوا  نے  اس یقین کا اظہار کہ 500KV ڈبل سرکٹ کواڈ بنڈل ٹرانسمیشن لائن ہمارے نیشنل گرڈ کی صلاحیت کو بڑھانے، نیلم جہلم اور 844 میگاواٹ کے سُکی کناری پراجیکٹ کو  منسلک کر کے بجلی کی مستحکم اور موئثر ترسیل کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ اگلے مرحلے میں سُکی کناری ہائیڈرو پاور پراجیکٹ، آزاد پتن اور دیگر قابل تجدید توانائی کے اقدامات جیسے منصوبوں میں سرمایہ کاری کر کے، سی ای ای سی پاکستان کو اپنے کاربن فوٹ پرنٹ کو کم کرنے، صاف توانائی کی طاقت کو بروئے کار لانے اور طویل المدتی توانائی کی پائیداری حاصل کرنے میں مدد فراہم کر رہا ہے۔

محمد ضمیر اسدی
+ posts

سینئر صحافی و ایڈیٹر چائنہ ڈیسک انٹرنیوز پاکستان

محمد ضمیر اسدی
محمد ضمیر اسدی
سینئر صحافی و ایڈیٹر چائنہ ڈیسک انٹرنیوز پاکستان
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں