اتوار, فروری 15, 2026
پاکستانسندھ ہائیکورٹ، پولیس افسر کی تبادلے کیخلاف درخواست مسترد، آئی جی کو...

سندھ ہائیکورٹ، پولیس افسر کی تبادلے کیخلاف درخواست مسترد، آئی جی کو اچھے برتائو کے حامل افسران کی تعیناتی کی ہدایت

کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے آئی جی سندھ کو تھانوںمیں اعلی تعلیم یافتہ اور اچھے برتائو کے حامل ایس ایچ اوز تعینات کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے ریمارکس دیئے ہیں کہ تبادلے و تقرریاں محکمے کا انتظامی معاملہ ہے، کسی افسر کو مخصوص عہدے یا ایس ایچ او کو مخصوص تھانے پر تعیناتی کا حق نہیں۔

جمعہ کو سندھ ہائیکورٹ میں احتجاج کے دوران تشدد کے الزام میں سابق ایس ایچ او سٹیل ٹائون کی تبادلے کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل صفدر نے دوران سماعت موقف اپنایا کہ محکمے میں تقرریاں و تبادلے متعلقہ حکام کا حق ہے جس پر عدالت نے کہا کہ مقررہ وقت سے قبل تبادلے کیلئے جائز وجوہات کا ہونا ضروری ہے، ریکارڈ کے مطابق درخواست گزار کو 2شوکاز نوٹس جاری ہوئے، درخواست گزار کیخلاف محکمانہ کارروائی زیر التوا ہے۔

عدالت نے دلائل کے بعد پولیس افسر کی تبادلے کیخلاف درخواست مسترد کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ درخواست گزار تبادلے سے متعلق کسی غیر قانونی اقدامات کو ثابت نہیں کرسکا ۔ عدالت نے کہا کہ پولیس افسران کے تبادلے و تقرریاں محکمے کا اندرونی انتظامی معاملہ ہے، کسی افسر کا مخصوص عہدے یا تھانے پر تعیناتی کا حق نہیں، حکام افادیت اور نظم و ضبط برقرار رکھنے کیلئے تبادلہ کرنے کا اختیار رکھتے ہیں، صرف قوانین کی خلاف ورزی کی صورت میں عدالت مداخلت کرسکتی ہے۔

عدالت نے آئی جی سندھ کو ہدایت کی کہ وہ اعلی تعلیم یافتہ اور اچھے برتائو کے حامل ایس ایچ او تعینات کریں، ایسے افسر کو تعینات کیا جائے جس کا ریکارڈ شفاف ہو،عدالتی ہدایات نظر انداز نہ کی جائیں۔بعد ازاں عدالت نے فیصلے کی نقول آئی جی سندھ کو عملدرآمد کیلئے ارسال کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس نمٹا دیا۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!