جمعہ, مارچ 21, 2025
انٹرنیشنلاسرائیل کا فلسطینی اتھارٹی میں ناروے کے سفیروں کی سفارتی حیثیت منسوخ...

اسرائیل کا فلسطینی اتھارٹی میں ناروے کے سفیروں کی سفارتی حیثیت منسوخ کرنے کا اعلان

یروشلم: اسرائیل نےغزہ جنگ کے حوالے سے  مخالفانہ رویے کی وجہ سے فلسطینی اتھارٹی( پی اے) میں ناروے کے سفیروں کی سفارتی حیثیت منسوخ کرنے کا اعلان کردیا۔

تل ابیب میں ناروے کے سفارت خانے کو بھیجے گئے ایک خط میں، وزیر خارجہ اسرائیل کاٹز نے کہا کہ پی اے میں ناروے کے آٹھ نمائندوں کی سفارتی حیثیت سات دنوں کے اندر واپس لے لی جائے گی۔

کاٹز نے ایک پریس بیان میں کہا کہ انہوں نے ناروے کے سفارت خانے کی  فلسطینی اتھارٹی کے لیے  کسی بھی نمائندگی کو ختم کرنے کا حکم دیا ہے۔ناروے حکومت کی جانب سے مئی میں فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے اور وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو اور وزیر دفاع یوو گیلنٹ کے خلاف بین الاقوامی فوجداری عدالت کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کی صورت میں ان پر تعمیل کرنے کے اعلان کے حوالے سے وزیر خارجہ نے کہا کہ اسرائیل مخالف رویے کی قیمت چکانا پڑتی  ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!