ہفتہ, جنوری 25, 2025
تازہ ترینچین کے دیہی علاقوں میں ڈاکٹروں کی تعداد 11لاکھ ہوگئی

چین کے دیہی علاقوں میں ڈاکٹروں کی تعداد 11لاکھ ہوگئی

بیجنگ: چین میں کمیونٹی کی سطح پرہیلتھ ورکرزکی تعداد49لاکھ 50ہزارہے جن میں سے 11لاکھ ڈاکٹر دیہی علاقوں میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔

نیشنل ہیلتھ کمیشن (این ایچ سی ) کی جانب سے جمعرات کو ایک بیان میں  بتایا گیا کہ ہیلتھ ورکرز ملک میں کمیونٹی کی سطح پر امراض سے بچاؤ اور طبی خدمات کے ایک بڑے نیٹ ورک کا حصہ ہیں۔

این ایچ سی کے مطابق اس وقت ملک میں بنیادی مراکزصحت کے اداروں  کی تعداد 9لاکھ 80ہزار ہے جو ملک کے تمام اسپتالوں میں آنے والوں سے 52 فیصد کو طبی سہولیات فراہم کررہے ہیں۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 20ویں مرکزی کمیٹی کے گزشتہ دنوں ہونے والے تیسرے مکمل اجلاس میں منظور کی گئی ایک اصلاحاتی قرارداد کے مطابق ملک میں طبی سہولیات فراہم کرنے والے اداروں کو مزید ترقی دیتے ہوئے کمیونٹی کی سطح کے طبی اور حفظان صحت  کے اداروں کی خدمات کوبہتر بنایاجائے گا۔

این ایچ سی کے بیان میں کہا گیا ہے کہ  اس طرح کے میڈیکل گروپس کے قیام  کے لیے پائلٹ پروگرامز کی بنیاد پر، 2027 کے آخر تک تمام کاؤنٹی سطح کے علاقوں کا احاطہ کرنے کے لیے ملک بھر میں ترقیاتی بلیو پرنٹ کو فروغ دیا جائے گا۔

شِنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!