جمعرات, جنوری 23, 2025
پاکستانمحکمہ موسمیات کی آئندہ 24 گھنٹوں میں پنجاب کے بیشتراضلاع میں مزید...

محکمہ موسمیات کی آئندہ 24 گھنٹوں میں پنجاب کے بیشتراضلاع میں مزید طوفانی بارشوں کی پیشگوئی

لاہور/راولپنڈی: محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کردی۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں مزید مون سون طوفانی بارشوں کی پیش گوئی کردی۔

ترجمان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں راولپنڈی میں 88ملی میٹر،گوجرانولہ 17،بہاولنگر،قصور 11اور شیخوپورہ میں 17ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے جس کے باعث شہروں کے متعدد علاقے زیر آب آگئے ہیں، راولپنڈی میں نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند ہونے پر انتظامیہ نے الرٹ جاری کرتے ہوئے فوج کو طلب کرلیا ہے، دریائے سندھ میں بھی سیلابی صورتحال کے باعث الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق بارشوں کے باعث دریائے چناب اورراوی سے منسلک ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے،سیالکوٹ نالہ ایک میں اونچے درجے کے سیلاب کے باعث ڈی جی پی ڈی ایم اے نے سیالکوٹ انتظامیہ کوالرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔

ترجمان کے مطابق مون سون بارشوں کا سپیل 14اگست تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ دوسری جانب پی ڈی ایم اے حکام کے مطابق ممکنہ سیلابی خطرے کے پیش نظر انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!