ہفتہ, جنوری 25, 2025
پیرس 2024سعودی خاتون تائیکوانڈو کھلاڑی کے ہاتھوں اسرائیلی حریف کو شکست

سعودی خاتون تائیکوانڈو کھلاڑی کے ہاتھوں اسرائیلی حریف کو شکست

پیرس اولمپکس میں خواتین کے تائیکوانڈو مقابلے میں سعودی عرب کی ایتھلیٹ دنیا ابو طالب نے کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کر لی۔

عرب میڈیا کے مطابق فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ہونے والے ویمنز تائیکوانڈو انڈر 49 کلوگرام ویٹ کلاس کے راؤنڈ آف 16 مقابلے میں دنیا ابو طالب نے اسرائیلی ایتھلیٹ ابیشگ سیمبرگ کو 1-2 سے شکست دی۔

سعودی ایتھلیٹ 27 سالہ دنیا ابو طالب سے ہارنے کے بعد اسرائیلی ایتھلیٹ 22 سالہ ابیشگ سیمبرگ رو پڑی تھیں۔

دنیا ابو طالب کو مقابلے کے پہلے راؤنڈ میں 2-6 سے شکست ہوئی تھی تاہم دوسرے اور تیسرے راؤنڈ میں انہوں نے ابیشگ سیمبرگ کو 4-5 اور 0-10 سے شکست دی جس کے بعد اسرائیلی خاتون ایتھلیٹ اشکبار ہو گئیں۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!