منگل, جنوری 14, 2025
انٹرٹینمنٹجرمنی نے امریکی گلوکارہ کی آمد پر شہر کا نام بدل دیا

جرمنی نے امریکی گلوکارہ کی آمد پر شہر کا نام بدل دیا

جرمنی میں عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کی آمد پر شہر کا نام عارضی طور پر بدل کر گلوکارہ کے نام پر ہی رکھ دیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جرمنی کے شہر ‘گیلسن کرچن’کا نام عارضی طور پر تبدیل کر کے معروف امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کے نام پر رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔

ٹیلر سوئفٹ جرمن شہر گیلسن کرچن میں 17 سے 19 جولائی تک 3 کنسرٹس میں پرفارم کرنے والی ہیں اور ان کے ہزاروں مداح جنہیں ‘سوفٹیز’ کہا جاتا ہے کی ان ایونٹس شرکت متوقع ہے۔

رپورٹ کے مطابق گلوکارہ کے اعزاز میں شہر کا نام عارضی طور پر تبدیل کرنے کیلئے ٹیلر سوئفٹ کے ایک فین نے مہم چلائی اور میئر کو خط لکھ کر درخواست کی۔

تاہم شہر کے میئر کیرن ویلگے نے پاپ اسٹار کے دورے سے قبل ہی اس تجویز کی منظوری دے دی جس کے بعد ٹیلر سوئفٹ کے اعزاز میں عارضی طور پر شہر کا نام تبدیل کر کے’سوئفٹ کرچن’ رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔

میئرکا کہنا ہے کہ میں یقیناً بہت خوش ہوں کہ ٹیلر سوئفٹ جو اس وقت دنیا کی سب سے معروف گلوکارہ ہیں، ہمارے شہر میں 3 بار پرفارم کریں گی۔ اس کی وجہ سے غیرملکیوں کی توجہ ہمارے شہر کی طرف لوٹے گی اور یہ چیز فائدہ مند ثابت ہوگی۔

رپورٹ کے مطابق  ٹیلر سوئفٹ کی آمد پر شہر میں تیاریاں جاری ہیں اور ان کے مداح کافی پرجوش ہیں۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں