ہفتہ, جنوری 25, 2025
پاکستانمقبوضہ کشمیر،برہان وانی کی 8ویں برسی پر مکمل ہڑتال، سیکیورٹی فورسز نے...

مقبوضہ کشمیر،برہان وانی کی 8ویں برسی پر مکمل ہڑتال، سیکیورٹی فورسز نے کرفیو نافذ کئے رکھا

سرینگر: مقبوضہ کشمیر میں شہید کشمیری نوجوان برہان وانی کی 8 ویں برسی کے موقع پر شٹر ڈاؤن ہڑتال رہی جبکہ بھارتی سیکیورٹی فورسز نے علاقے بھر میں کرفیو نافذ کئے رکھا ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں شہید کشمیری نوجوان برہان وانی کی 8 ویں برسی انتہائی عقیدت و احترام سے منائی گئی، اس موقع پر مقبوضہ علاقے میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال رہی، لوگوں نے دکانیں اور کاروبار مکمل بند رکھے جبکہ ٹرانسپورٹ بھی بند رہی۔

دوسری جانب بھارتی سیکیورٹی فورسز نے کسی بھی قسم کے مظاہرے کو روکنے کیلئے علاقے بھر میں سیکیورٹی فورسز کی تعداد بڑھا کرکرفیو نافذ کئے رکھا ، کسی بھی جگہ پر لوگوں کو اکھٹے کھڑا ہونے کی اجازت نہیں دی گئی جبکہ اس دوران گھر ، گھر تلاشی کا آپریشن بھی جاری رہاے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!