ہیڈ لائن:
شنہوا نیوز| اقوام متحدہ کے سربراہ کی جانب سے شی زانگ زلزلہ میں قیمتی جانوں کے نقصان پر دکھ کا اظہار
جھلکیاں :
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کے ترجمان نے منگل کے روز ایک بیان جاری کیا جس میں چین کے شی زانگ خود مختار علاقے میں زلزلے کے نتیجے میں ہونے والی قیمتی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔
#شنہوانیوز
تفصیلی خبر:
یہ شِنہوا نیوز ہے۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کے ترجمان کے منگل کے روز جاری کردہ بیان میں چین کے شی زانگ خود مختار علاقے میں زلزلے کے نتیجے میں ہونے والی قیمتی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔
جاری کردہ بیان کے مطابق اقوام متحدہ کے سربراہ نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا اور متاثرہ خاندانوں سے اپنی دل کی گہری ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
چین کے جنوب مغرب شی زانگ علاقے میں منگل کی صبح 6.8 شدت کا زلزلہ آیا جس کے نتیجے میں 126 افراد ہلاک اور 188 زخمی ہو گئے ہیں، اس زلزلے نے ہمالیہ کے شمالی ڈھلوان پر ہزاروں دیہاتی مکانات کو تباہ کر دیا ہے۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link