منگل, فروری 11, 2025
انٹرنیشنلہواوے کاکینیا میں سمندری حفاظتی علاقے کے لئے تحفظ کے منصوبے کا...

ہواوے کاکینیا میں سمندری حفاظتی علاقے کے لئے تحفظ کے منصوبے کا آغاز

ہواوے کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر یو چھنگ ڈونگ چین کے  جنوبی گوانگ ڈونگ صوبے کے شہر شین زین میں ہارمونی او ایس نیکسٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

نیروبی (شِنہوا) چینی ٹیلی مواصلاتی کمپنی ہواوے نے کینیا کے جنوبی ساحلی علاقے میں سمندری  حفاظتی علاقے کے تحفظ کو فروغ دینے کے لیے بین الاقوامی یونین فار کنزرویشن آف نیچر  (آئی یو سی این)کے ساتھ شراکت داری کی ہے۔

سوموار کو شروع ہونےوالے 3سالہ منصوبے کا مقصد کینیا کی جنوبی ساحلی کاؤنٹی کوالے کے کنارے واقع حیاتیاتی تنوع کے ایک اہم مرکز کسائٹ-مپنگوتی میرین پارک اور ریزرو کی حیاتیاتی صحت کا تحفظ کرنا ہے۔

ہواوے کی جانب سے   کینیا کے دارالحکومت نیروبی میں جاری کئے جانے والے ایک بیان کےمطابق

ٹیک4 نیچر منصوبےکے  دیگر شراکت داروں میں کینیا وائلڈ لائف سروس اور ریاستی ادارہ وائلڈ لائف ریسرچ اینڈ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ شامل ہیں۔

یہ منصوبہ ہواوے کی ٹیک 4آل انیشی ایٹو اورآئی یو سی این کی ماحول دوست فہرست سے مربوط ہے، اس کا بنیادی مقصد سمندری تحفظ علاقے کی مانیٹرنگ اور انتظامی کارکردگی کو بہتر بنانا ہے، یہ قدیم مرجان کی چٹانوں کے ساتھ ساتھ مشہور لیکن خطرے سے  دوچارسبز کچھوے اور بٹل نوز ڈولفن جیسی نسلوں کا مسکن ہے۔

ہواوے کینیا کی میڈیا ڈائریکٹر خدیجہ محمد احمد نے سمندری حیاتیاتی نظام کی صحت اور لچک کو بڑھانے کے لیے ٹیکنالوجی اور اختراعات کے استعمال کی اہمیت پر زور دیا  جو موسمیاتی تبدیلی اور انسانی سرگرمیوں کے باعث خطرے سے دوچار ہے

خدیجہ نے کہا کہ اختراعی سوچ اور سمارٹ حل پہلے ہی دنیا کے کچھ سب سے زیادہ اہم ماحولیاتی مسائل کو کم کرنے میں مدد کر رہے ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!