کابل: افغانستان میں گزشتہ ایک سال کے دوران شہریوں کو 32 لاکھ سے زیادہ قومی الیکٹرانک شناختی کارڈ( آئی ڈیز) جاری کیے گئے۔
قومی شماریات و اطلاعات اتھارٹی (این ایس آئی اے) کے قائم مقام ڈائریکٹر جنرل فقیرمحمد زیار نے بدھ کو ہونے والے حکومتی اجلاس کو بتایا کہ اگست 2021 میں اقتدار سنبھالنے کے بعد سے نگراں حکومت نے 78لاکھ سے زیادہ الیکٹرانک آئی ڈیز جاری کیے ہیں۔
انہوں نے اجلاس کو بتایا کہ 2018 میں الیکٹرانک آئی ڈی کے اجراء کے آغاز کے بعد سے1کروڑ38 لاکھ سے زیادہ شہری الیکٹرانک شناختی کارڈ حاصل کرچکے ہیں۔