جمعہ, مارچ 21, 2025
تازہ ترینملک کے قانونی نظام کو بہتر بنانے کے لیے اصلاحات کو گہرا...

ملک کے قانونی نظام کو بہتر بنانے کے لیے اصلاحات کو گہرا کرنا ہوگا:چینی قانون ساز

بیجنگ: چین کے ایک سینئرقانون ساز نے قانون سازی میں اصلاحات کو مزید گہرا کرنے اور اصلاحات کے حوالے سے حاصل ہونے والی کامیابیوں کو بروقت قانونی شکل دینےکی اہمیت پر زور دیا ہے۔

نیشنل پیپلز کانگریس کی قائمہ کمیٹی کےکمیشن برائے قانون سازی امور کے ڈائریکٹر شین چھون یاؤ نے شِنہوا کودیے گئے ایک انٹرویو میں گزشتہ دنوں کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی  20ویں مرکزی کمیٹی کی جانب سے منظور کی گئی اہم قرارداد میں بیان کردہ اصلاحاتی اقدامات اور قانون سازی سے متعلق امورکی وضاحت کی۔

قرارداد میں آئین پرمرکوز چینی خصوصیات کے حامل سوشلسٹ قانونی نظام کو بہتر بنانے کی کوششوں کااعادہ کیاگیا ہے۔

شین چھون یاؤ  نے کہا کہ آئین سی پی سی اور عوام کی مشترکہ خواہشات اور امنگوں کی ترجمانی اور ریاستی منشا کااعلیٰ ترین اظہار ہے،انہوں نے کہا کہ آئین اور حکومتی احکامات کی حیثیت کو بنیادی قانون کے طور پر برقرار رکھ کر ہی ملک کے قانونی نظام کے اتحاد کو یقینی بنایاجاسکتا ہے۔

سینئر قانون ساز کا کہنا تھا  کہ قانون سازی میں اصلاحات کے ذریعے آئین کے نفاذ کے لیے ایک مکمل قانونی ضمانت قائم کی جانی چاہیے، تاکہ تمام قسم کی قانون سازی آئین کی روح کے مطابق ہوجو آئینی اختیارات کی عکاسی کرتے ہوئے آئین کے نفاذ کو یقینی بناتی ہو۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!