پیر, مارچ 24, 2025
انٹرنیشنلبھارت نے بنگلہ دیش سے غیر ضروری سفارتی عملے کو واپس بلا...

بھارت نے بنگلہ دیش سے غیر ضروری سفارتی عملے کو واپس بلا لیا

نئی دہلی: بھارت نے پڑوسی ملک بنگلہ دیش سے  اپنے ہائی کمیشن اور قونصل خانوں کے غیر ضروری عملے اور ان کے اہل خانہ کو واپس بلا لیا ہے۔

مقامی نیوز چینل این ڈی ٹی وی  نے سرکاری ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ ڈھاکہ میں بھارتی  ہائی کمیشن سے تمام غیر ضروری عملے اور ان کے اہل خانہ کو واپس بلا لیا گیا ہے  اور ہائی کمیشن اس وقت صرف ضروری عملے کے ساتھ کام کررہا ہے۔

حکام کے مطابق  تمام بھارتی سفارت کار بنگلہ دیش میں موجود ہیں اور مشن کام کررہے ہیں۔

بنگلہ دیش میں بھارت کے سفارتکاروں کی ایک بڑی تعداد کام کررہی ہے۔ ڈھاکہ میں ہائی کمیشن کے علاوہ چٹوگرام، سلہٹ، راجشاہی اور کھلنا جیسے شہروں میں بھارتی قونصل خانے قائم ہیں۔

بھارت کے سفارتی عملے کا انخلاء ایسے وقت میں  ہوا ہے جب وزیر اعظم شیخ حسینہ نے پیر کو پرتشدد مظاہروں کے بعد استعفیٰ دے دیا تھا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!