جمعرات, جنوری 23, 2025
پاکستانوزارت دفاع کی جیل میں عمران سے ملاقاتوں میں فوجی افسران کی...

وزارت دفاع کی جیل میں عمران سے ملاقاتوں میں فوجی افسران کی مداخلت کی تردید

اسلام آباد: وفاقی دفاع نے اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقاتوں میں فوجی افسران کی مداخلت کی تردید کردی جبکہ اسلام آبادہائیکورٹ نے وزارت دفاع کا خط عدالتی ریکارڈ پر لانے کی ہدایت کردی۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیف جسٹس عامر فاروق نے بانی پی ٹی آئی کی بغیر مداخلت وکلاء سے ملاقات کی درخواست پر سماعت کی۔

دوران سماعت بانی پی ٹی آئی کے وکیل شعیب شاہین ایڈووکیٹ نے مؤقف اپنایا کہ یہ اڈیالہ جیل میں میجر،کرنل کی مداخلت کیخلاف کیس ہے، چیف جسٹس نے استفسار کیا تو کیا وزارتِ دفاع کی رپورٹ آ گئی ہے؟،ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا کہ وزارت دفاع نے بانی پی ٹی آئی کے الزام کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔

شعیب شاہین ایڈووکیٹ نے کہا وزارتِ دفاع کے خط کی کاپی ریکارڈ کا حصہ ہی نہیں بنائی گئی جس پر عدالت نے کہا کہ وزارتِ دفاع کا جواب عدالت کو دکھا دیں، آپ کے خط کے جواب میں انہوں نے خط لکھ کر ہی بتایا ہوگا نا؟،اگر کوئی حساس چیز نہیں ہے تو اس خط کو ریکارڈ کا حصہ بنا دیں۔بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت ملتوی کردی۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!