جمعرات, جنوری 23, 2025
تازہ ترینملکی معیشت کا استحکام،عالمی آٹو موٹیو مارکیٹ میں گاڑیوں،سپیئرپارٹس کی برآمد شروع

ملکی معیشت کا استحکام،عالمی آٹو موٹیو مارکیٹ میں گاڑیوں،سپیئرپارٹس کی برآمد شروع

اسلام آباد: ملکی معیشت کے استحکام کیلئے ایس آئی ایف سی کے تعاون سے عالمی آٹو موٹیو مارکیٹ میں گاڑیوں اور سپیئرپارٹس کی برآمد شروع کردی گئی۔تفصیلات کے مطابق انڈس موٹرکمپنی نے پورٹ قاسم اتھارٹی مینوفیکچرنگ انڈسٹری میں تقریب کا انعقاد کیا جس میں وفاقی وزیرصنعت و پیداواررانا تنویر حسین،انجینئرنگ ڈویلپمنٹ بورڈکے سی ای اوانجینئرخدا بخش،ایس آئی ایف سی کے نمائندگان،ایگزیکٹو نائب صدرٹویوٹا موٹرزایشیا کازوناری اگوچی اور سرکاری افسران نے شرکت کی۔

تقریب میں شرکاء کو بتایا گیا کہ ملکی معیشت کے استحکام کیلئے ایس آئی ایف سی کے تعاون سے عالمی آٹو موٹیو مارکیٹ میں گاڑیوں اور سپیئرپارٹس کی برآمد شروع کی جارہی ہے اس حوالے سے انڈس کمپنی ٹویوٹا فورچیونر، ہائی لکس اور کورولا کراس کے ماڈل کی گاڑیاں اور سپیئر پارٹس براعظم اوشیانیا کے ممالک کو برآمد کرے گی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر نے کہا کہ انڈس موٹرز پاکستان کی معروف کمپنیوں میں سے ایک ہے اور اسے برآمدات میں حصہ ڈالتے ہوئے دیکھ کر فخر محوس ہورہاہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اور ایس آئی ایف سی کی پالیسیوں کا مقصد مقامی گاڑیوں اور سپیئر پارٹس کی برآمد کی حوصلہ افزائی کرکے آٹو موٹیو سیکٹر کو فروغ دینا ہے۔

سی ای او انڈس موٹر کمپنی علی اصغر جمالی نے کہا کہ عالمی سرحدوں کے پارمیک اِن پاکستان کا خواب دیکھنا نہ صرف ہمارے لئے بلکہ پاکستان کیلئے بھی بڑا لمحہ ہے اور ہم اپنے تمام سٹیک ہولڈرز کی مسلسل حمایت کیلئے شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انڈس موٹرکمپنی ملک میں مقامی آٹوموبائل کے قیام میں بڑے پیمانے پر اپنا حصہ ڈال رہی ہے جس میں 50 پارٹس مینوفیکچررز روزانہ 250 ملین روپے سے زیادہ کے پارٹس بناتے ہیں،اس کے علاوہ 57 مجاز ڈیلرز صارفین کو سیلز اور سروس کی سہولت فراہم کرتے ہیں جن کی بدولت پاکستان بھر میں 450,000 سے زائد لوگ برسرروزگار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایس آئی ایف سی اورآٹوموبائل انڈسٹری کا یہ اقدام پاکستان کی معیشت کو محفوظ اور مضبوط بنانے کیلئے امید کی کرن ہے،دیگر شعبوں کی طرح ایس آئی ایف سی کا آٹوموبائل انڈسٹری میں تعاون بلاشبہ آنے والے وقت میں اس صنعت کو مزید ترقی سے ہمکنار کرے گا۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!