جمعہ, مارچ 21, 2025
انٹرنیشنلنوبل انعام یافتہ محمد یونس بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے سربراہ...

نوبل انعام یافتہ محمد یونس بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے سربراہ ہوں گے

ڈھاکہ: نوبل انعام یافتہ محمد یونس بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے سربراہ ہوں گے۔

بنگلہ دیش کی سرکاری خبر رساں ایجنسی بی ایس ایس کے مطابق یہ فیصلہ صدر محمد شہاب الدین کی تینوں مسلح افواج کے سربراہان اور امتیازی سلوک مخالف طلبہ تحریک کے کوآرڈینیٹرز کے ساتھ  گزشتہ رات عبوری حکومت کے خاکے کو حتمی شکل دینے کے لئے ہونے والے اجلاس میں کیا گیا۔

صدر کے پریس سیکریٹری محمد جوینال عابدین نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ سربراہ مملکت نے اجلاس کی تجویز پر رضامندی ظاہر کی ہے۔

شہاب الدین نے کہا کہ عبوری حکومت کے دیگر ارکان کو ملک کی دیگر سیاسی جماعتوں کی مشاورت سے حتمی شکل دی جائے گی۔

رپورٹ کے مطابق شہاب الدین نے ملاقات کے دوران کہا کہ چونکہ بنگلہ دیش ایک گہرے بحران سے گزر رہا ہے اسلئے اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے جلد از جلد عبوری حکومت تشکیل دی جانی چاہیے۔ انہوں نے تمام لوگوں پر زور دیا کہ وہ اس بحران کو حل کرنے کے لئے مل کر کام کریں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!