بیجنگ(شِنہوا)چین میں متحرک ذرائع فضائی آلودگی میں اہم کردار ادا کرنے لگے ہیں۔
وزارت حیاتیات و وماحولیات (ایم ای ایف) کی جاری ہونے والی رپورٹ کے مطابق 2024 میں موبائل ذرائع سے ہونے والی مجموعی آلودگی کے اخراج کی مقدار ایک کروڑ 85 لاکھ 80 ہزار ٹن سے زائد رہی جس میں سے ایک کروڑ 28 لاکھ ٹن کا تعلق موٹر گاڑیوں سے تھا۔
اس زمرے میں کاریں سب سے زیادہ آلودگی پیدا کرنے والے ذرائع تھیں، جو تمام موٹر گاڑیوں میں سے کاربن مونو آکسائیڈ، ہائیڈرو کاربنز، نائٹروجن آکسائیڈز اور ذراتی مادہ کے مجموعی اخراج میں 90 فیصد سے زائد کا حصہ ڈالتی ہیں۔
سڑک سے ہٹ کر موبائل ذرائع، جن میں تعمیراتی مشینری، زرعی مشینری، جہاز اور ریلوے کے ڈیزل انجن شامل ہیں، نے 2024 میں 57 لاکھ 30 ہزار ٹن آلودگی پیدا کی۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چین کا نقل و حرکت کا ڈھانچہ بنیادی طور پر سڑک پر مبنی ہے، جو مسافروں اور سامان کی نقل و حمل میں تقریباً 70 فیصد حصہ رکھتا ہے۔
رپورٹ میں زور دیا گیا ہے کہ اس ڈھانچے کو بہتر بنانا فضا کے معیار کو بہتر بنانے کے لئے ایک کلیدی اقدام ہے۔ اس میں درمیانی اور طویل فاصلے کی مال برداری کے نظام کو بجلی سے چلنے والی ریل اور جہازوں کے گرد مرکوز کرنا اور قریبی فاصلے کی مال برداری کے نظام کے لئے نئی توانائی والی گاڑیوں اور لاجسٹکس پائپ لائنوں پر انحصار شامل ہے۔
وزارت نے وعدہ کیا ہے کہ وہ مقامی حکومتوں کی رہنمائی کرے گی تاکہ موبائل ذرائع کے ماحولیاتی انتظام کو بہتر بنایا جا سکے، آلودگی کے اخراج کو موثر طریقے سے کم کیا جا سکے اور ہوا کے معیار میں مسلسل بہتری حاصل کی جا سکے۔




