ہفتہ, دسمبر 6, 2025
انٹرنیشنلچین-ملائیشیا سپرنگ فیسٹول گالا کا آغاز، دوستی اور باہمی مماثلت اجاگر

چین-ملائیشیا سپرنگ فیسٹول گالا کا آغاز، دوستی اور باہمی مماثلت اجاگر

کوالا لمپور(شِنہوا)چین اور ملائیشیا کے درمیان دوستی کے مضبوط رشتے کو چین۔ملائیشیا سپرنگ فیسٹول گالا کے دوران اجاگر کیا گیا جو جمعہ کے روز ملائیشیا کے انتظامی دارالحکومت پتراجایا میں شروع ہوا۔

دونوں ممالک کے سرکاری محکموں، ثقافتی اداروں، دوستی کی انجمنوں اور چیمبرز آف کامرس کے نمائندوں نے اس تقریب میں شرکت کی۔

ملائیشیا میں چینی سفارتخانے کے منسٹر ژینگ شوئے فانگ نے اپنی تقریر میں کہا کہ دوستانہ پڑوسی ہونے کے ناطے دونوں ممالک مشترکہ مستقبل کے حامل اعلیٰ سطح کے تزویراتی چین۔ملائیشیا معاشرے کی تعمیر کے لئے مل کر کام کر رہے ہیں۔

ملائیشیا کی وزارت سیاحت، فنون اور ثقافت کے نائب سیکرٹری جنرل محمد یسری نے کہا کہ ملائیشیائی اور چینی فنکاروں کی مشترکہ پیشکشوں نے کثیر ثقافتی اور فنکارانہ تعاون کے مزید مواقع پیدا کئے۔

تقریب میں دلکش پیشکشیں شامل تھیں جن میں 24 فیسٹیو ڈرمز، کرتب بازی اور لوک گیت شامل تھے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!