بیروت: لبنان کے دو دیہاتوں پر اسرائیلی فضائی حملوں میں 5 افراد جاں بحق اور 4دیگر زخمی ہو گئے۔
لبنان کے فوجی ذرائع نے شِنہوا کو بتایا کہ اسرائیلی ڈرون نے جنوبی گاؤں ميفادون میں ایک مکان پردو میزائل داغے جس کے نتیجے میں پانچ افراد ہلاک اور تین زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو نبطیہ شہر کے راغب حرب اسپتال منتقل کیا گیا۔
ذرائع نے مزید کہا کہ ایک اور فضائی حملے میں جنوب مشرقی گاؤں خیام میں ایک گھر کو نشانہ بنایا گیا، جس میں ایک شہری زخمی ہوا، جسے بعد میں مرجعیون سرکاری اسپتال منتقل کیا گیا۔