بیجنگ: چین کے شمال مغربی صوبے شانشی کے سابق سینئر سیاسی مشیر ہان یونگ پر مشتبہ رشوت ستانی کے الزام میں فرد جرم عائد کر دی گئی۔
سپریم پیپلز پروکیوریٹوریٹ (ایس پی پی) کے مطابق ہان یونگ عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس (سی پی پی سی سی) کی شانشی صوبائی کمیٹی کے سابق سربراہ اورسی پی پی سی سی کی قومی کمیٹی کی آبادی، وسائل اور ماحولیات سے متعلق کمیٹی کے سابق نائب ڈائریکٹر تھے۔
ہان نے مبینہ طور پر اپنے مختلف عہدوں کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے کاروباری امور، منصوبوں کے ٹھیکوں اور عہدیداروں کی تقرری میں دیگر افراد کوفائدہ پہنچایا اس اسکےبدلے میں غیر قانونی طور پر بڑی رقم اور قیمتی اشیاء حاصل کیں۔
