ہفتہ, جنوری 25, 2025
انٹرنیشنلروسی آبدوز نے مشق کے دوران فرضی دشمن کا بحری جہاز تباہ...

روسی آبدوز نے مشق کے دوران فرضی دشمن کا بحری جہاز تباہ کر دیا

ولادی وستوک: روسی بحرالکاہل کے بیڑے کی آبدوز نے جاپان سے ملحقہ سمندرمیں مشقوں کے دوران فرضی دشمن کے ایک بحری جہاز کو تباہ کر دیا۔

روسی خبر رساں ادارے آر آئی اے نووستی   کی رپورٹ میں مشق کے منظر نامے کے مطابق  کومسومولسک آن امور  آبدوز کے عملے کو خفیہ طور پر ہدف کے قریب پہنچنے ، ٖفرضی دشمن کے بحری جہاز کو مشغول کرنے ، جس کی نمائندگی ایک خاص ہدف کے ذریعہ کی گئی تھی   اور پھر خفیہ طور پر اسے علاقے سے باہر نکلنے کا کام سونپا گیا تھا۔

آبدوز کے عملے نے تفویض کردہ مشن کو کامیابی سے مکمل کیا۔ فلیٹ کمانڈ نے کہا کہ حفاظتی تقاضوں کی تعمیل  کرتے ہوئے  دو تربیتی زیر سمندر میزائل فائرکیے گئے۔

یہ مشق بحرالکاہل کے بحری بیڑے کے جنگی تربیتی منصوبے کے مطابق جاپان  کے سمندرمیں بحری تربیتی رینج میں  کی گئی تھی۔

شِنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!