تیانجن: چائنا ریلوے بیجنگ گروپ کارپوریشن لمیٹڈ نے چین کی شمالی بلدیہ تیانجن میں رواں سال جنوری سے جولائی تک 220 زیرسمندرچلنے والی انٹر ماڈل ریلوں کے ذریعے27 لاکھ 60 ہزار ٹن غیردھاتی معدنیا ت کی نقل و حمل کی جو گزشتہ سال کی نسبت 65.6 فیصد زیادہ ہے۔
غیر دھاتی معدنیات جد ید صنعتوں اور اعلیٰ ٹیکنالوجی کیلئے ایک اہم خام مال ہے۔تیانجن جو بحرہ بو ہائی کیساتھ واقع ہے، چین کے شمالی علاقے میں مقامی اور بین الاقوامی مارکیٹ کی دہری گردش کو آسان بنانے کیلئے ایک سٹرٹیجک مرکز تعمیر کر رہا ہے۔
اس سال کے آغاز سے چائنا ریلوے بیجنگ گروپ کمپنی لمیٹڈ اور تیانجن پورٹ (گروپ) کمپنی لمیٹڈ بہت سے غیر دھاتی معدنیات کی کمپنیوں کے دورے کر رہے ہیں ، اور ہر کمپنی کیلئے زیرِسمندر انٹرماڈل ٹرینوں سے متعلق انفرادی طور پرحل تیار کر رہے ہیں۔
انہوں نے کمپنیوں کو ریل مال برداری کے ترجیحی نرخ بھی فراہم کیے ہیں اور بندرگاہوں کے ساتھ مربوط کیا ہے تاکہ متفرق بندرگاہ فیس کو کم کرنے اور کاروباری اداروں کے لئے جامع لاجسٹکس لاگت کو کم کرکے مفت اسٹوریج کی مدت میں توسیع جیسی ترجیحی پالیسیوں کو نافذ کیا جاسکے ۔
اس وقت زیرِ سمندر انٹرماڈل ٹرینیں تیانجن بندرگاہ سے چین کے شمالی اندرونی منگولیا خود مختار علاقے اور چین کے شمال مغربی ننگ شیا ہوئی خود مختار علاقے تک غیر دھاتی معدنیات دو دن میں پہنچا نے کی صلاحیت کی حامل ہیں۔
![](https://internews.pk/wp-content/uploads/2024/06/Xinhua-new-Logo-2021-150x150.png)