جمعرات, جنوری 23, 2025
تازہ ترینچین،ہینان سے فرانسیسی شہر پیرس کے لئے نئے مال بردار روٹ کا...

چین،ہینان سے فرانسیسی شہر پیرس کے لئے نئے مال بردار روٹ کا آغاز

ژینگ ژو: چین کے وسطی صوبے ہینان کے صدرمقام ژینگ ژو سے  فرانسیسی شہر پیرس کے درمیان ایک نئی مال بردار فضائی سروس شروع کردی گئی ہے۔

چائنہ گیٹ لاجسٹکس اور فرانس کے سی ایم اے  سی جی ایم ایئر کارگو کا یہ مشترکہ مال بردار طیارہ گزشتہ روز ژینگ ژو شین ژینگ سے روانہ ہوا ۔ طیارے میں مختلف نوعیت کا 50 ٹن ای کامرس مال لادا گیا تھا۔

اس روٹ پر ہفتے میں 5 روز پیر، منگل، بدھ، جمعہ اور ہفتہ کو پروازیں چلیں گی۔

ژینگ ژو کسٹمز کے مطابق اس روٹ کے آغاز سے ژینگ ژو اور اطراف کے علاقوں میں سرحد پار ای کامرس کاروباری اداروں کو سہولت اور چین ۔ یورپ تجارتی تعاون کو نئی رفتار ملے گی۔

شِنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!