ہفتہ, جنوری 25, 2025
تازہ ترینجولائی میں 2 ہزار 864 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ کی گئیں، ایس ای...

جولائی میں 2 ہزار 864 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ کی گئیں، ایس ای سی پی

اسلام آباد: ایس ای سی پی نے بتایا ہے کہ گزشتہ ماہ جولائی میں 2 ہزار 864 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ کی گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سیکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے نئی رجسٹرڈ کمپنیوں کے اعداد و شمار جاری کر دیئے ہیں۔

ایس ای سی پی کے مطابق جولائی میں 2 ہزار 864 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ کی گئیں جس کے بعد ایس ای سی پی میں رجسٹرڈ کمپنیوں کی کل تعداد 2 لاکھ 25 ہزار 571 ہوگئی ہے۔جاری اعلامئے کے مطابق 58 فیصد فیصد کمپنیاں پرائیویٹ لمیٹڈ، 39 فیصد سنگل ممبر رجسٹر ڈہوئیں۔

بیان کے مطابق سب زیادہ 471 کمپنیاں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں رجسٹرڈ ہوئی ہیں۔ایس ای سی پی کے مطابق دوسرے نمبر میں تجارت کے شعبے میں 364 کمپنیاں رجسٹر ڈہوئیں، تیسرے نمبر پر خدمات کے شعبے میں 362 کمپنیاں رجسٹرڈہوئیں جبکہ 39 فیصد پبلک نان لسٹڈ، غیر منافع بخش ادارے، تجارتی تنظیمیں رجسٹرڈ ہوئی ہیں۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!