ہفتہ, جنوری 25, 2025
انٹرٹینمنٹ'خدا کی بستی' ہٹ ہونے پر متکبر ہوگیا تھا ،بہروز سبزواری

‘خدا کی بستی’ ہٹ ہونے پر متکبر ہوگیا تھا ،بہروز سبزواری

کراچی: سینئر اداکار بہروز سبزواری نے کہا ہے کہ خدا کی بستی ہٹ ہونے پر متکبر ہوگیا تھا ، والدہ نے سمجھا رویہ اللہ کو پسند نہیں جس پر خود کو تبدیل کیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق نجی ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے اداکار بہروزسبزواری نے کہاکہ یہ سچ ہے کہ میرا کبھی کوئی سکینڈل سامنے نہیں آیا تاہم میرا گزشتہ 48 سال سے میری اہلیہ سفینہ کیساتھ سکینڈل چل رہاہے۔

انہوں نے بتایا کہ میرا ڈرامہ ‘خدا کی بستی’ بہت ہٹ ہوا تھا، جس کی وجہ سے میں بھی مشہور ہوگیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ڈرامے کے ہٹ ہونے پر مجھ میں غرور آگیا تھا، میں کسی سے سیدھے منہ بات نہیں کرتا تھا جس پر میری والدہ نے مجھے سمجھاایا کہ جو تم کررہے ہو وہ ٹھیک نہیں ہے ، اللہ کا یہ رویہ پسند نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ والدہ کے سمجھانے پر میں نے اپنے آپ کو تبدیل کیا ، شکر ہے جلد سمجھ آگئی ورنہ بہت نقصان اٹھاتا۔

انہوں نے بتایا کہ کچھ نئے پراجیکٹس پر کام جاری ہے ، جلد عوام مجھے پردہ سکرین پر دیکھیں گے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!