جمعہ, مارچ 21, 2025
انٹرنیشنلاصلاح پسند مسعود پزشکیان ایرانی صدر منتخب

اصلاح پسند مسعود پزشکیان ایرانی صدر منتخب

تہران: اصلاح پسند رہنماء مسعود پزشکیان کو ایران کا صدر منتخب کرلیا گیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایرانی صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں 69 سالہ اصلا ح پسند امیدوار مسعود پزشکیان نے ایک کروڑ 63 لاکھ ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کرلی ہے جبکہ ان کے مد مقابل رجعت پسند سعید جلیلی نے ایک کروڑ 35لاکھ ووٹ حاصل کئے ہیں۔

ایرانی وزارت داخلہ نے مسعود پزشکیان کی کامیابی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 69سالہ مسعود پزشکیان سب سے زیادہ ووٹ لے کر ایران کے صدر منتخب ہوگئے ہیں، مسعود پزشکیان ہارٹ سرجن اوررکن پارلیمنٹ رہے  ہیں وہ اس سے قبل صحت و طبی تعلیم کے وزیر ،5 بار رکن پارلیمنٹ اور ایک بار نائب صدر رہ چکے ہیں۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!