جمعرات, جنوری 16, 2025
تازہ تریناشرافیہ کو سپورٹ کرنیوالے نظام کو بدلنا ہوگا،مفتاح اسماعیل

اشرافیہ کو سپورٹ کرنیوالے نظام کو بدلنا ہوگا،مفتاح اسماعیل

اسلام آباد: سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ اشرافیہ کو سپورٹ کرنے والے نظام کو بدلنا ہوگا، ملک میں 40 فیصد بچے ذہنی وجسمانی کمزور ہیں، تیسری دنیا کے بہت سے ممالک ہم سے آگے ہیں، کیا حکومت ایسٹ انڈیا کمپنی چلا رہی ہے۔تفصیلات کے مطابق عوام پاکستان پارٹی کی لانچنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر مفتاح اسماعیل نے کہا کہ آج پاکستان کا بچہ بھوکا سو رہا ہے، اگر یہ ملک غریب رہے تو کیا آگے بڑھ سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہاں 40فیصد بچے ذہنی اور جسمانی کمزور ہیں، تیسری دنیا کے بہت سے ممالک ہم سے آگے ہیں، ہم سوڈان سے بھی پیچھے ہیں۔انہوں نے کہا کہ افغانستان کے علاوہ ہم خطے کے ہر ملک سے پیچھے رہ گئے ہیں، 1994-95ء میں ہم اپنے پڑوسی ممالک میں سب سے آگے تھے۔

انہوں نے کہا کہ مڈل کلاس پاکستانی کو مارا جا رہا ہے،بجٹ میں نوکری پیشہ لوگوں کیلئے ٹیکس ڈبل کردیئے گئے، کسی کی دو ہزار ایکڑ اراضی ہو تو پھر کوئی بات نہیں ہے مگر یہاں 50ہزار تنخواہ پر بھی ٹیکس مانگا جاتا ہے جبکہ ایم این ایز کیلئے 75ارب رکھ دیئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کیا یہ حکومت ایسٹ انڈیا کمپنی چلا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ شکاری اور شکار کا نظام اب نہیں چل سکتا اسے بدلنا ہو گا، آج ہم ایک اور آپریشن عزم استحکام کرنے جا رہے ہیں، ان آپریشنز کی بار بار ضرورت کیوں پڑتی ہے کیونکہ آپ غربت ختم نہیں کر سکتے۔ انہوں نے کہاکہ ہم سمجھتے ہیں پاکستان کا نظام اشرافیہ کو سپورٹ کرتا ہے اور غریب آدمی کو آگے نہیں آنے دیتا، نئی پارٹی اس لئے بنائی گئی ہے کہ ہمیں پاکستان کا نظام حقیقی معنوں میں بدلنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  سیاست صرف سیاستدانوں، ججوں اور فوجیوں پر نہیں چھوڑسکتے، کوئی بھی اس پارٹی میں شامل ہوسکتا ہے مگراس کے بعد اس کا کوئی رشتہ دار نہیں آسکتا۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں