ہفتہ, جنوری 25, 2025
تازہ ترینبیجنگ کے مرکزی محور میں شامل مزید ثقافتی ورثےعوام کے لئے کھولے...

بیجنگ کے مرکزی محور میں شامل مزید ثقافتی ورثےعوام کے لئے کھولے جائیں گے

چین کے دارلحکومت بیجنگ کے چھِنگ چھینگ پیلس کمپلیکس میں بیجنگ کے مرکزی محور میں شامل مقامات کی تصویری نمائش کا منظر-(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا) بیجنگ اپنے اہم فعال علاقوں میں ثقافتی آثار کے تحفظ اور انہیں بروئے کار لانے کا کام تیز کرے گا۔بیجنگ کے مرکزی محور میں شامل مزید ثقافتی آثار تک عوامی رسائی کو فروغ دیا جائے گا جسے 2024 میں یونیسکو نے عالمی ثقافتی ورثہ تسلیم کیا۔

ثقافتی ورثے کے اطلاق اور تحفظ کے سائٹ دفتر کے مطابق بیجنگ بین الاقوامی تبادلوں کے مرکز کے طور پر اپنا کردار بڑھانے کے لئے اپنے منفرد عالمی ورثے کے وسائل سے فائدہ اٹھائےگا۔ عالمی ثقافتی و قدرتی ورثے کے تحفظ سے متعلق کنونشن کی رہنمائی میں اپنے مرکزی محور کو بین الاقوامی تقریبات اور سفارتی سرگرمیوں کا مقام بنایا جائے گا۔

انتظامیہ بیجنگ کے مرکزی محور کی تاریخ اور ثقافت کے تحفظ اور نمائش کے لئے کوششیں تیز کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ان میں متعلقہ ادبی اور فنکارانہ تخلیق کو فروغ دینے، مزید موزوں سیاحتی روٹس کا آغاز کرنے اور ارد گرد کے علاقوں میں شہری تجدید کے منصوبوں میں اضافے جیسے اقدامات شامل ہیں۔

بیجنگ کی 3 ہزار سال سے زائد قدیم تاریخ ہے جو 870 سال سے چینی دارالحکومت کے طور پر خدمات انجام دے رہا ہے جس سے یہ ثقافتی ورثے کا خزانہ بن گیا ہے۔

عالمی ثقافتی ورثے کی فہرست میں شمولیت کے بعد بیجنگ کے مرکزی محور سے ملحقہ خوبصورت علاقوں کے دوروں میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔

شِنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!